کاہنہ: (دنیا نیوز) کاہنہ میں تین ماہ قبل فائرنگ سے زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کے بعد فیروز پور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
کاہنہ میں 5 نمبر سٹاپ 3 ماہ قبل سمیرا بی بی کو عاطف شاہ نے فائرنگ سے زخمی کر دیا تھا جس کو جنرل ہسپتال داخل کیا گیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ ورثا نے فیروز پور روڈ پر لاش رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف شاہ با اثر ہے جس کی وجہ سے پولیس نامزد ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی تین ماہ بعد بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی انصاف نہ ملنے کی وجہ سے سڑک آکر احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاج کے باعث گاڑیوںکی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو جلد گرفتار کر نے کی یقین دہانی پر مظاہرین 2 گھنٹے بعد فیروز پور روڈ کو کھو ل دیا۔