شکار پور: لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، ایک زخمی

Last Updated On 22 March,2019 01:12 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) تحصیل گڑھی یاسین کے قریب گاؤں جتن جی کڑی مین مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ سے 2 خواتین جان بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے قریب گاؤں جتن جی کڑی میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ایک خاتون موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ دوسری خاتوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا اور ایک خاتوں فائرنگ میں زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ جمالی برادری کے دو گروپوں میں رقم کے لین دین کے معاملے پر ہوئی، جان بحق اور زخمی خواتین کو تحصیل ہسپتال گڑھی یاسین منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔