خانوزئی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں گھریلو رنجش کی بناء پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ لیویز نے لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی۔
لیویز کے مطابق خانوزئی میں ایک شخص ولی محمد نے نامعلوم گھریلو رنجش کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کا نشانہ اس کی بیوی مسماۃ بی بی ذکیہ بن گئی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، لیویز نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی۔