پیر محل میں غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

Last Updated On 26 March,2019 12:42 pm

پیر محل: (دنیا نیوز) پیر محل میں غیرت کے نام پر دو الگ واقعات، دو لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موضع محرم کاٹھیا کی رہائشی شمائلہ بی بی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر بھائی عمران اور رشتہ دار وحید مراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

دوسرا واقعہ بھٹیاں والا میں پیش آیا جہاں ایک اور خاتون کو اس کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

Advertisement