شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں ڈکیتی کا ملزم سپاہی نکلا، عوام نے اہلکار کو رسیوں سے باندھ دیا۔ پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں خواتین سمیت اٹھائیس افراد کے خلاف پرچہ کاٹ دیا جس کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔
اہل علاقہ کے مطابق موضع جئی میں تین افراد نے ڈکیتی کی کوشش کی، لوگوں کے جمع ہونے پر دو افراد فرار ہوگئے، ایک پکڑا گیا جو اہلکار نکلا۔ پولیس نے الٹا عوام کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔
مقامی پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اہلکار سرکاری گاڑی پر اشتہاری کی تلاش میں گئے، اہل علاقہ نے آس محمد کو یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔