راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے اللہ کے شکر گزار ہیں، سچ ہمیشہ غالب رہتا ہے، وقت آ گیا ہے کہ بھارت سچ بولے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں کے متعلق اب سچ بولے، امن، خوشحالی خطے کی ضرورت ہے، بھارت اپنے جانی نقصان کے بارے میں سچ بتائے، بھارت کو تمام معاملات بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
Allah be praised, truth always prevails. Time for India to speak truth about false claims & actual losses on their side including the second aircraft shot down by Pakistan. India needs introspection especially over atrocities in IOK. Region needs peace, progress & prosperity. https://t.co/5eCsQDSDYD
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 5, 2019
یاد رہے فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے تھی۔ رپورٹ میں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی طیارے غائب نہیں، سب پاکستان کے پاس موجود ہیں۔
فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور ان کی تعداد پوری ہے۔
امریکی عہدے داروں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا، ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر ایف 16 طیاروں کو استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔