راولپنڈی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلوم کی بنیاد پر بلوچستان میں بھمبور کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، امن دشمنوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانوں کی خفیہ اطلاعات پر سبی اور کوہلو کے درمیان واقع پہاڑی علاقے بھمبور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
قبضے میں لئے گئے گولہ بارود میں راکٹس، بارودی سرنگیں، مارٹر گولے شامل ہیں۔