راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاوژنگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔