راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں یونیفارم، گھر بالخصوص شہدا کے گھرانوں کی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، مسلح افواج سمیت دیگر اداروں کی یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
“Contributions of women on duty in uniform, at household and especially the ones of martyrs’ families are greatly valued. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 8, 2019
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملکی ترقی میں پیش پیش ہیں، یونیفارم، گھر بالخصوص شہدا کے گھرانوں کی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔