لورالائی میں آپریشن: 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

Last Updated On 26 March,2019 06:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، لورالائی میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشت گرد 20 مارچ کو زیارت سنجوائی میں 6 لیوی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر علی الصبح آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے محاصرے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، فورسز کی پیشقدمی روکنے کیلئے دہشتگردوں نے دستی بم پھینکے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 4 سیکورٹی فورسز اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
 

Advertisement