راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد حاکم کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگرد نے 6 شہریوں کو اغوا کر رکھا تھا، سکیورٹی فورسز نے تمام 6 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔
ہلاک دہشتگرد خودکار اسلحہ اور گرینیڈ سے لیس تھا، سکیورٹی فورسز نے اعلی پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کی جانیں بھی بچائیں اور دہشتگرد کا بھی خاتمہ کیا۔