راولپنڈی: (دنیا نیوز) کینسر کے عارضے میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش آرمی چیف نے پوری کر دی، دونوں بچیوں نے آرمی چیف سے پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، کینسرمیں مبتلا 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ رُوبا رفیق نے پاک آرمی میں سولجر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دونوں بچوں کی خواہش کو پورا کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملکر ان کی خواہش کو پورا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اور روبا نے یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔