آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمی عمل اور اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 05 April,2019 06:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمی عمل سمیت اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور افغان مفاہمی عمل پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

Advertisement