اسلام آباد (دنیا نیوز) ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےایک بارپھرشریف خاندان کوسرخروکیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نےایک بارپھرنیب درخواست مستردکردی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل کس حیثیت میں حمزہ شہبازکی گرفتاری کاحکم دیتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات فوادچودھری جیسےمہمان ہرپارٹی میں ہوتےہیں، ان جیسے اداکارمہنگائی پرپردہ ڈالتےہیں، وہ پرویزمشرف کےبنائےنیب کی ترجمانی کررہےہیں۔
ایک اور سوال پر مریم اورنگزیب نے بیان دیا کہ وزیر اعظم عمران خان سےسوال پوچھاجائےتوغصےمیں آجاتےہیں، کل وزیراعظم نےکہاسب کوجیل میں ڈالوں گا۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شواہد تھے تو پہلے کیوں پیش نہیں کئے گئے۔
احسن اقبال نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام کارروائیاں ایجنڈے پر کی جا رہی ہے، ندیم افضل اور فواد چودھری جتنی اچھی ترجمانی نیب کی کرتے ہیں اتنی اچھی پارٹی کی بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا حکومت معاشی میدان میں ناکام ہوچکی ہے، توجہ ہٹانے کیلئے ایسی کارروائیاں کر رہی ہیں، ہم نے مشرف کا مارشل لا دیکھا ہے، عمران خان کا مارشل لا بھی دیکھ لیں گے، انتقامی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن اپنا بیانیہ نہیں بدلیں گی۔
لیگی رہنما نے مزید کہا غلط روایات نیب پیدا کر رہا ہے، حمزہ شہباز ہر پیشی پر نیب کے سامنے پیش ہوئے، اگر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے تو وہ لاہور ہائیکورٹ میں جائے۔ انہوں نے کہا ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام لازم ہے، ن لیگ نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک جنرل اوبزرویشن ہے