آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 07 April,2019 09:56 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی کے درمیان جیو سٹریٹجک صورتحال اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔