لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لاہور سے براستہ دوحا لندن چلے گئے، وہ لندن میں اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ، پوتے اور پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔
شہباز شریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں نے انکے ساتھ سیلفیاں بنائیں، وہ لندن میں اپنے پوتی اور پوتے سے ملاقات کرینگے۔
شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنی روانگی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا اللہ تعالی نے انکے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود بچی کا لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔