لندن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا۔ جس سے ایک مسلمان نوجوان زخمی ہو گیا، حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نوجوان کو زخمی بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔