لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں طب کے شعبے سے وابستہ چار سینئر افسرون کا کہنا ہے کہ کھانے کی میز اور سونے کے اوقات میں موبائل فونز پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کا شمار اس نوعیت کے آلات کے حوالے سے صحت مندانہ رجحان اپنانے کے زمرے میں کیا جائے۔
حکومت کے معاونین کا یہ کہنا تھا کہ بچوں کو چاہئے کہ وہ سکرین پر کام کرتے ہوئے ہر 2 گھنٹے بعد وقفہ ضرور کریں اور والدین بچوں کو نقصان دہ مواد کی جانب جانے سے روکنے کا فرض ادا کریں۔
حکومتی معاونین کے یہ رہنما اصول ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انگلش ہیلتھ سیکرٹری ماٹ ہنکاک ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ کے منتظمین سے اپنے آپ کو نقصان دینے اور خود کشی سے متعلقہ مواد سے نمٹنے کے امور پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔