لندن: (دنیا نیوز) لندن کے علاقے والتھم فارسٹ اسمبلی میں دنیا میڈیا گروپ اور برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے گزر گئے ہیں، مظلوم کشمیری مسلسل ایک عذاب سے گزر رہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کے مردہ ضمیر کو جنجھوڑنے کی کوشش پر دنیا میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کیا۔