حسن ابدال: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت میں بھی ایک گروپ این آر او کا حامی ہے، 30 جون سے پہلے سب چور اندر جائیں گے، نون لیگ کے قائد پیسے نہیں دیں گے، نواز اور زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والی کمپنی کا نام جلد بتاوں گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف این ار او مانگ رہے ہیں لیکن ملے گا نہیں، عید کے بعد مولانا اپوزیشن کا مجمع لگانے جا رہے ہیں، عمران خان ایک سچا انسان ہے وہ این آر او نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دیگا لیکن ن لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائیگی۔