کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد کا مطالبہ کر دیا۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے، افسوس ہم اتنے المناک سانحے کے بعد بھی ایسی جامع رپورٹ پر عمل کرنے میں ناکام ہوئے۔
Have recommendations of Quetta Commission headed by Justice Qazi Faiz Isa been implemented? Sad after such a devisitating terrorist attack, comprehensive & damning report we still fail to act. Had we done so wouldn’t be where we are today. #RespectForJusticeFaezIsa #ImplementNAP
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 12, 2019
بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ ہر دہشتگرد واقعہ یاد دلاتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بیانات تک محدود ہے۔ سلیکٹڈ حکومت دہشتگردوں کے ہمدردوں کا کینگرو تھیلا بننا بند کرے۔