اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں نئی مفاہمت، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے زیر استعمال ایک چیمبر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دے دیا۔
ذرائع کے مطا بق شہباز شریف نے خورشید شاہ کی درخواست پر پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پی اے سی کا چیمبر بلاول بھٹو کو دیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کوئی چیمبر نہیں تھا۔ شہباز شریف خود اپوزیشن لیڈر کا چیمبر استعمال کریں گے۔
بلاول بھٹو اور آصف زراری اس سے پہلے پارلیمنٹ آمد پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں بیٹھتے تھے۔