کراچی: (دنیا نیوز) دارالصحت ہسپتال عملے کی غفلت سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی نشوا کے معاملے پر بچی کے والد قیصر کو دھمکیاں دینے والے ایس پی گلشن کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
دارالصحت ہسپتال عملے کی غفلت سے 9 ماہ کی نشوہ کا دماغ مفلوج ہوا تو والدین سراپا احتجاج بن گئے۔ کراچی پولیس کے ایس پی طاہر نورانی نے معاملہ دبانے کی بھرپور کوشش کی۔ اہلخانہ کو ہراساں کیا، معاملے کی انکوائری ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کو سونپی گئی جنہوں نے معطل ایس پی طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔
انکوائری رپورٹ کراچی پولیس چیف کوبھجوا دی اور کہا طاہر نورانی کا رویہ غیرذمہ دارانہ اور نان پروفیشنل تھا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انکے حوالے سے مزید فیصلہ آئی جی سندھ کلیم امام کرینگے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے طاہر نورانی کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔