کراچی: (روزنامہ دنیا) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ماروی میمن ایک بار پھر اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے معاملے پر بول پڑیں۔انہوں نے نو ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے میں مزید ٹرول کیا گیا تو وہ چپ نہیں رہیں گی اور حقائق سامنے لے آئیں گی۔
ماروی میمن نے ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں گزشتہ دو برس سے صرف اس وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنے سیکریٹری کے کہنے پر عمران خان کو شادی چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Correction. I have been acting “un-empowered” and silent on this one sided woman vs man trolling for nearly 2 years.Not nearly one year since the pathetic outburst outside JIT wch led to this nonsense was in July 2017 not 2018! Well. no more. pic.twitter.com/Z9A2u186w5
— Marvi Memon (@marvi_memon) April 26, 2019
ماروی میمن کا اشارہ نون لیگ کے ورکر کے اس ٹوئیٹ کی طرف تھا جس میں اس نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی اور حق مہر کے بارے میں پوچھا تھا۔