لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل سے شروع ہونے والی بحث ہنگامہ آرائی میں بدل گئی، ڈپٹی سپیکر نے 3 لیگی رہنماؤں کی رکنیت معطل کر دی۔
بلدیاتی بل کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوئی تو حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے، ن لیگ نے بل کے متعدد نکات پر اعتراض کیا جبکہ وزیر قانون نے حکومتی موقف کا دفاع کیا۔ مسلم لیگ ن کو ایوان میں گفتگو کی اجازت نہ ملی تو شور شرابہ ہنگامہ آرائی ہوگئی۔
عظمی بخاری اور ڈپٹی سپیکر میں تلخی ہوئی تو عظمی نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف نعرے لگوا دیئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی سپیکر کو مزید برہم کر دیا اور ان کی رکنیت معطل کر دی۔ اس کیساتھ عظمیٰ بخاری اور رانا رؤف کی بھی رکنیت معطل کی گئی۔ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور جاتے جاتے کورم بھی پوائنٹ آؤٹ کر دیا۔