شمالی وزیرستان: (دنیایوز) تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے شہید لیویز اہلکاروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کا صفایا کر کے دم لیں گے، دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔