لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کا گردوں کا ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا ہے اور مرض مزید بڑھ گیا، بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔
مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کی، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انکا گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے۔
Just got back after meeting MNS. His doctor’s concern was not unfounded. The blood tests done yesterday reveal a further raise in his CREATININE levels which means his kidney function has deteriorated. His kidney disease is already at stage 3. The pain in the flanks persists. pic.twitter.com/5kdSLKxjTG
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 23, 2019
مریم نوازنے بتایا کہ گذشتہ روز ہونے والے ٹیسٹس میں گردوں کا ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا، نواز شریف کے گردوں کا مرض سٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے جبکہ بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔