لندن: (دنیا نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا، افواج پاکستان کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی قومی ترانے اور تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ اس کے بعد صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے علیحدہ علیحدہ پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے تقریب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوں ملک ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد پیدا صورتحال پر احسن طریقے سے قابو پانے پر وزیر اعظم کی حکومت اور وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی دوست ممالک کے ساتھ ملکر ملک میں سرمایہ کاری اور ملکی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔