پشاور: (دنیا نیوز) یوم پاکستان کی مناسبت سے پشاور پولیس لائن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی،جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ کے دوران پولیس کی گاڑیوں پر قومی پرچم سجائے گئے، اہلکاروں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر مارچ کیا، تقریب سے خطاب میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیس اور پاک آرمی نے دہشت گردی کی جنگ کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کے ملک کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔