کراچی: (دنیا نیوز) یوم پاکستان پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، صوبائی وزرا بھی ساتھ تھے، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
وزیراعلی سندھ مرداد علی شاہ اور گور نرسندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم ہے پاکستان کو ترقی دیں اور ملکر کام کریں، قوم کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے، کراچی گزشتہ چار سال کے دوران بہتر ہوا، شہر کو مکمل طور پر امن کا گہواہ بنائیں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے قائداعظم کے وژن کی تکمیل کیلئے ملکر کام کریں گے، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، وزیراعظم کا وژن نئے پاکستان کا وژن ہے، وزیراعظم عمران خان 29 کو کراچی آرہے ہیں۔