لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس پلی بارگین کا آسان راستہ ہے، قوم نے انہیں تین بار عزت دی لُوٹا گیا پیسہ لوٹا دیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن انہیں تاحال اسپتال داخل نہیں کرایا گیا، انکا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا۔
نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز تاحال ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا ۔کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ Plea Bargain ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعظم رہائی کے آخری ہفتے میں پھر بیمار ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف پلی بارگین کا راستہ اپنا لیں، پیسہ حَسن اور حسین کا نہیں، ان کا ہے، قوم نے انہیں تین بار عزت دی، انکا پیسہ واپس دیدیں۔