اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے اپنے خصوصی نصب العین’ حسبنا اللہ ونعم الوکیل‘ (اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور بہترین کارسازہے) پر مبنی ترانہ ریلیز کر دیا۔
اس ترانے کا ماخذ قرآن مجید کی مشہور آیت ہے جو سال 625ء میں غزوۂ احد کے موقع پر اس وقت نازل ہوئی جب حضرت محمد ﷺ اور صحابہ کرام کا اپنے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں دشمنوں کا سامنا تھا اور اللہ تعالی نے اس کڑے وقت میں ان کی مدد فرمائی۔
یہ متاثرکن ترانہ پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی مدد و نصرت پر کامل ایمان کا بھی اظہار ہے۔
ترانے کے بول حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان پر دشمن کے جارحانہ عزائم کے مقابل اہل پاکستان کی استقامت اور اللہ کی مدد سے پاک بحریہ کے بالخصوص اور افواج پاکستان کے بالعموم رب تعالی کی ذات پر ’’یقینِ کامل ‘‘ اور مکمل بھروسے کے عکاس ہیں۔