لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج گھوٹکی میں جلسی کی، چھوڑنے کیلئے کہنے والوں کے نام قوم کو بتائیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تھوڑی دیر پہلے گرج برس رہےتھے، وزیراعظم 18 ویں ترمیم کے درپےہو تو کیا کہا جائے، 18 ویں ترمیم صرف ترمیم نہیں آئین کا حصہ ہے، وزیراعظم نے کہا 18 ویں ترمیم نے ملک کا دیوالیہ کردیا، اس کا مطلب ہے پاکستان کا دیوالیہ آئین نے کیا،وزیرخزانہ نے بھی کہا این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو گا۔
رہنماء پیپلز پارٹی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے بس رخ تبدیل کرنا چاہتےہیں، وزیراعظم نے کہا ٹرین مارچ میں لوگوں کو پیسے دیئے گئے، لوگ بھٹو کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے دیتے ہیں، وزیراعظم گھوٹکی میں ہزار بندہ نہیں جمع کرسکے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں مارچ کرنی پڑی تو بالکل کریں گے، وزیراعظم آج بھی سیاسی جماعتوں کو للکار رہے ہیں، قوم کو یہ تو بتائیں چھوڑنے کو کہہ کون رہا ہے؟ یہ بس بھڑکیں مارنے کا اسٹائل ہے، قوم اب جاننا چاہتی وزیراعظم کر کیا رہے ہیں، حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافے کا ارادہ ہے، ڈالر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اور اضافہ ہو گا۔