ٹانک: (دنیا نیوز)جنوبی وزیرستان میں مچھر کے کاٹنے سے ہونیوالی بیماری 'لشمینیا' پھیل گئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
سب ڈویژن جنڈولہ اور محسود ایریا میں لشمینیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق گاوں کوٹکئی میں 270 متاثرہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر نے 2000 انجکشن اور 20K ٹیبلٹ اپنے خرچے سے خرید لئے۔
محکمہ صحت کے مطابق لشمینیا سے سینکڑوں بچے اور خواتین متاثر ہوئے ہیں، بیماری مچھر کے کاٹنے سے لگتی ہے۔