لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق نیب نے فارن بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لیں، علیم خان کے دبئی میں فلیٹس، چیکس کی معلومات اکٹھی کر لی گئیں۔
ذراائع کے مطابق نیب لاہور نے علیم خان کے دفتر گلبرگ میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ دفتر میں چھاپے کے دوران فارن بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کے دبئی میں فلیٹس، چیکس کی معلومات اکٹھی کر لی گئیں ہیں جبکہ نیب نے علیم خان کی درجن سے زائد پراپرٹی کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد مزید انکوائری تیز کر دی ہے، علیم خان نے اپنی پراپرٹی کو ڈیکلر ہی نہیں کیا تھا۔