بھارت کی یوٹیوب سے ابھینندن کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست

Last Updated On 01 March,2019 05:07 pm

لاہور: (ویب ڈسیک) بھارت اپنے ہی پائلٹ کی ویڈیو سے ڈر گیا، بھارتی حکام نے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست کردی

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کسے بوکھلا جانے والا بھارت اب اپنے ہی گرفتار پائلٹ کی ویڈیو سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے۔ بھارتی حکومت نے گوگل سے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست کردی ہے۔

تاہم گوگل کی جانب سے فی الحال اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے پاکستان آرمی کے اچھے سلوک کی تعریف کی تھی۔ بھارتی پائلٹ کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں سوشل میڈیا خصوصی طور پر یوٹیوب کے ذریعے وائرل ہوگئی تھی۔

بعدازں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔


 

Advertisement