بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے نائب صدر مسٹر وانگ چی شان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک وفود کی سطح پر بات چیت آگے بڑھانے پر متفق ہوئے۔
دنیا نیوزکے مطابق ملاقات کے دوران ملکی معیشت، سی پیک اور چین کی میزبانی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا ،وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد، مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیرتوانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا بھی تعارف کرایا۔