رابطہ کمیٹی اور اس کے چند بڑے قوم کا سودا کر چکے ہیں، فاروق ستار

Last Updated On 28 April,2019 06:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل کی جلسی کے بعد طے ہو گیا کہ رابطہ کمیٹی اور اس کے چند بڑے قوم کا سودا کر چکے ہیں۔ اگلا بلدیاتی انتخابات، میئر اور ڈپٹی میئرشپ کسی کو دینے کی تیاری کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل کے فلاپ جلسے اور جلسی سے اندازہ لگائیں کہ کیا ہونے والا ہے؟ جتنے تمہارے جلسے میں اتنے لوگ تو جانوروں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بات مان لو اور رہی سہی عزت بچا لو، ایک رن نہ بنانے والے ایک بڑی تحریک چلانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ مجبور لوگوں کو کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے میں بلایا تھا، کسی کو دکھانے کے لیے بے موسمی جلسہ کریں گے تو لوگ تھوتھو کریں گے۔ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بن چکی ہے۔