لاہور: (دنیا نیوز) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عوامی آگاہی کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں ہائی الرٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہماری طرف سے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ یہ پروپیگنڈا بے چینی اوربے یقینی پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہری ان جھوٹی خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔ کسی بھی ایسی خبرکی تصدیق آئی ایس پی آرکی ویب سائٹ سے کی جاسکتی ہے۔