اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کی افادیت اور اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اس اہم منصوبے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اس کے باوجود کچھ قوتوں کو یہ منصوبہ کھٹکتا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی ترقی ضرور کرے گا، پاکستان کےمفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایا تکمیل پر پہنچائیں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے پر سب منتفق ہے، منصوبے کی تکمیل سے ریجنل کنیکٹیوٹی میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے دشمن قوتوں کو ایوان سے ایک آواز جانی چاہیئے، سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ ہیں،اس لیے الگ ڈیژن بنایاگیا ہے۔ پاکستانی افواج نے فوری کارروائی کرکے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا۔ شاہ محمود نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حق دلوانے کیلئے پی پی اور ن لیگ کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں۔