لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری حج سکیم کی کل ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی ایک بار پھر قرعہ اندازی روک دی گئی، اضافی حج کوٹہ کی قرعہ اندازی پیر کو نہیں ہو گی، نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے حج کا اضافہ کوٹہ ملنے کے بعد سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 16 ہزار عازمین ارض مقدس کا سفر کریں گے جس کے لئے 20 مئی کو قرعہ اندازی ہونا تھی۔