اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، ملزمان پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ملزمان کو نیب کے عبوری ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں گی، ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر کے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ عدالت نے آج کی پیشی پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔