اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا یونس قدوائی جہاں بھی ہوں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ احتساب عدالت نے تیسری سماعت پر بھی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے فلاحی پلاٹس ریفرنس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔