کراچی: امتحانی کاپیاں ری چیکنگ کیلئے انٹر بورڈ سے باہر جانے کا انکشاف

Last Updated On 25 May,2019 02:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بورڈ میں افسروں کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، امتحانی کاپیاں ری چیکنگ کے لیے انٹر بورڈ سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے، بے ضابطگیوں کے پول کھولتی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

ویڈیو مناظر میں راشد قدوائی اور آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو کنٹرولر عظیم پر دباو ڈالتے رہے۔ آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو نے امتحانی کاپیاں اپنے کمرے میں پہنچائے جانے کا اعتراف کیا اور کہا ایک نہیں، کئی کاپیاں میرے کمرے میں آتی ہیں۔ جس پر کنٹرولر عظیم صدیقی نے سوال کیا کہ آپ کی بیٹی نے امتحان دیا، دو کاپیاں غائب ہیں، کہاں گئیں، آپ کی بیٹی کی انگلش اور کیمیسٹری کی کاپیاں کیسے غائب ہوئیں۔

راشد قدوائی نے کہا آپ لوگوں کے اسٹیٹمینٹ کیوں ریکارڈ کر رہے ہیں۔ جس پر کنٹرولر عظیم صدیقی نے جواب دیا کہ میں اپنی فائل تو تیار کرونگا، امتحانی کاپیاں ری چیکنگ کیلئے انٹر بورڈ سے باہر گئیں، کاپیاں بورڈ سے باہر لے جا کر دستخط بھی کیئے گئے۔