کراچی: (دنیا نیوز) نیب کراچی نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین کو حراست میں لے لیا جبکہ نجی کمپنی کے 2 کو افراد بھی گرفتار کرلیا۔
قومی احتساب بیورو نے کراچی میں کارروائی کے دوران سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ خورشید جمالی سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں، خورشید جمالی کو نیب تحقیقات کا سامنا تھا۔