لاہور: (دنیا نیوز) بلٹ پروف گاڑیاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے گلے پڑنے لگی ہیں۔ نیب ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں ان سے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی چار رکنی تفتیشی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے 2016ء میں جرمنی سے 33 بلٹ پروٖف گاڑیاں مہنگے داموں خریدیں۔ تمام گاڑیاں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکا کے لیے خریدی گئیں لیکن کانفرنس پاکستان میں نہیں ہوئی جس کے بعد 20 گاڑیاں سابق وزیراعظم نے اپنے لئے استعمال کیں۔
نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم سے جیل میں مختلف سوالات بھی کیے جس کے بعد ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔