شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں: شیخ رشید

Last Updated On 08 June,2019 02:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا بڑی غلطی تھی، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، عمران خان ایک سال تک مشکلات پر قابو پالیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی کے دوست میڈیا کے سامنے گندے کپڑے نہ دھوئیں، وزیراعظم سے چینی مافیا سے متعلق بات کروں گا، مجھے اب پتا چلا چینی مافیا سبسڈی لے گیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا نتیجہ صفر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن ان کے پاس کوئی صاف چہرہ نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے مگر نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آسکتی، سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاؤں گا، مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی اراضی پر نظر رکھیں، وزیراعظم کی مخالفت میں سب چور اکٹھے ہوگئے۔