لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن سے پاک نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ عوام کے تعاون سے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت امیدیں ہیں، 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے کہ کرپٹ عناصر کا بے لاگ احتساب ہو، ملک کو کنگال کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ کمزور طبقات کی حالت بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ عوام کے تعاون سے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔