فیصل آباد: (دنیا نیوز) رانا ثنا کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج پر 24 افراد گرفتار، لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیر قانون پنجاب راناثنإ اللہ کو گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے خلاف لیگی کارکنوں نے سمندری روڈ پر ٹاٸر جلا کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے 24 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں 45 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔