کراچی: (دنیا نیوز) رحیم یار خان اکبر ٹرین حادثے پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ٹرین حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گھرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے 10 سے زائد بڑے حادثے ہوچکے ہیں، پہلے اتنے حادثے نہیں ہوتے تھے اب کیوں ہو رہے ہیں اسکی تحقیقات کرائی جائے۔
وزیرٹرانسپورٹ نے کہا شیخ رشید صاحب خدا کا واسطہ ہے وزارت چھوڑدیں آپ کی وجہ سے حادثے ہو رہے ہیں، شیخ رشید مزید ریلوے کے وزیر رہے تو ریلوے پشاور میٹرو جیسا منظر دینے لگے گا۔ کا ان کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب اپنے چپڑاسی سے وزارت واپس لیں اور کسی دوسرے کو وزیر بنائیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔